یک طرفہ محبت
یکہ طرفہ محبت پر ایک کتاب لکھوں
اُس میں تیرے سوالوں کا جواب لکھوں
نکاح ہوا تھا جس میں ہم دونوں کا
بار بار بس وہ ایک خواب لکھوں
اپنی تڑپ کو لکھوں میں تشنگی
اور تیرے دیدار کو میں آب لکھوں
تجھے بھی ہو جائے عشق مجھ سے
پھر تجھے بھی غزل میں بیتاب لکھوں
تیرے گالوں کو میں لکھوں رُخسار
اور تیرے ہونٹوں کو گلاب لکھوں
ساتھ رہنا نہیں تو بس آ پھر
گزرے ہوئے لمحوں کا حساب لکھوں
پوچھا اس فرشتے نے ہجر پر یہ ایقان
کیا اس صبر کا اب کوئی ثواب لکھوں
رامش" ایقان" -
