میں ایک روز مقدر سے جیت جاؤنگا
جبین چوم کے اس کو گلے لگاؤنگا
بہت اداس طبیعت ہو شعر کہ لونگا
میں تھک بھی جاؤں تو سگڑٹ نہی جلاؤنگا
میں درد خانے میں رکھ دونگا تیرے خط سارے
پھر اسکے بعد میں خد کو ہی بھول جاؤنگا
میں اک پتنگ تھا اور میری ڈوڑ کاٹی گئی
مگر ہواؤں میں غوطے نہی لگاؤنگا
چلو تباہ کرو میری زندگی لیکن
زباں پہ میں کوئ شکوہ گلہ نہ لا ؤنگا
منیب مظفرپوری

