مجھ کو بڑا یقین تھا اُس کے بیان پر
کھانا پڑا فریب مجھے اِس گمان پر
مالک تو اِس کا چھوڑ کے کب کا چلا گیا
بس نام ہے لکھا ہوا دل کے مکان پر
تیروں سے جس نے توڑ دیا اعتبار کو
مجھ کو بڑا یقین تھا اس کی کمان پر
چہرہ ہے ایک اور نقابیں ہیں سیکڑوں
کیسے مجھے بھروسا ہو ایسے جہان پر
دانشؔ خلاف آج ہواؤں کا زور ہے
لیکن مجھے یقین ہے اپنی اُڑان پر

