غزل ، (۵،اگست،۱۹۹۸) احسان ا لحق
اب ڈرے کون بھڑکتے ہوئے انگاروں سے
آتشِ عشق بھلی خُلد کے گلزاروں سے
ہو گئےکُند سبھی تیر میرے ناصح کے
ہم جھگڑ آئے ہیں محبوب کی تلواروں سے
مانا کشمیر میں بھی حُسن ہے مہران میں بھی
کون بچ پائے ہے پنجاب کی ماہ پاروں سے
ہے یہ الزام محبت کو چھپایا ہم نے
بارِہا بات یہ دھرائی ہے دیواروں سے
جانِ احسان کوئی تازہ کہانی چھیڑو
جی بھرا جائے ہے ان ایک سے کرداروں سے